ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی حکومت میں جبراً ریٹائرمنٹ کا سلسلہ جاری، 22 سینئر افسران سبکدوش

مودی حکومت میں جبراً ریٹائرمنٹ کا سلسلہ جاری، 22 سینئر افسران سبکدوش

Mon, 26 Aug 2019 17:52:06    S.O. News Service

نئی دہلی،26؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) قومی بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز بورڈ نے 22 مزید سینئر افسروں کو بدعنوانی اور دیگر الزامات کا حوالہ دے کر جبراً ریٹائر کر دیا ہے۔ خبروں کے مطابق ان افسران پر مفاد عامہ میں بنیادی اصول 56 (جے) کے تحت ریٹائر کیا گیا ہے۔ یہ افسران سپرنٹنڈنٹ اور اے او سطح کے ہیں۔ اس سے قبل 27 افسران کو جبراً ریٹائر کیا جا چکا ہے۔

جبراً ریٹائرمنٹ پر بھیجے گئے افسر دہلی، ممبئی، کولکاتا، میرٹھ اور چنئی ٹیکس یونٹ سے جڑے ہوئے تھے۔ ان پر بدعنوانی کے الزام لگے ہوئے تھے۔ جن 22 افسران کو جبراً ریٹائر کیا گیا ہے، ان میں کے کے اوکئی، ایس آر پراتے، کیلاش ورما، کے سی منڈل، ایم ایس ڈمور، آر ایس گوگیا کشور پٹیل، جے سی سولنکی، ایس کے منڈل، گووند رام مالویہ، اے یو چھاپرگارے، ایس اشوکا راج، دیپک ایم گنین، پرمود کمار، مکیش جین، نونیت گویل، اچنتیہ کمار پرمانک، وی کے سنگھ، ڈی آر چترویدی، ڈی اشوک، لیلا موہن سنگھ اور وی پی سنگھ شامل ہیں۔

غور طلب ہے کہ اس سے قبل 10 جون کو وزارت مالیات نے 27 انڈین ریوینیو سروس (آئی آر ایس) افسران کو اسی طرح سے زبردستی ریٹائر کر دیا تھا، ان میں سے 12 افسر تو صرف انکم ٹیکس شعبہ کے تھے۔ ان افسروں میں انکم ٹیکس محکمہ کے چیف کمشنر کے ساتھ ساتھ پرنسپل کمشنر جیسے عہدوں پر تعینات رہے افسران بھی شامل تھے۔


Share: